Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 11

Thread: مفت مشورہ اور میں

  1. #1
    The Prince's Avatar
    The Prince is offline میرا موبائل ہےناآپکے پاس۔
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    839
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Rep Power
    21474850

    Default مفت مشورہ اور میں

    مفت مشورہ اور میں
    شکرہے اللہ کا کہ پاپڑ ØŒ نمکو یا چیونگم بیچنے والوں والوں Ú©ÛŒ طرØ+ مشورے دینے والے بھی گاڑی میں Ú†Ú‘Ú¾ کر آواز نہیں لگاتے کہ Ù„Û’ لو جی ØŒ لو جی مفت مشورے Ù„Û’ لو۔ بالکل مفت۔ فائدہ نہ ہوتو قیمت واپس Û” اب سوچا جائے کہ مشورہ مفت بھی ہے اور قیمت بھی واپس ہونی ہے تو قیمت کس قسم Ú©ÛŒ ہو گی۔ بہت سوچا تو یہی خیال ہو ا کہ جب مشورہ عمل Ú©Û’ قابل نہ ہوگا، یا عمل پذیر ہو کر فائدہ نہیں دے گا تو مشورے دینے والا اب خود تیار ہو گا کہ اسکو مشوروں کا پٹارہ Ø+والہ کیا جائے کہ اب وہ ان سب مشوروں پر فرداً فرداً عمل کرے۔ اور ہر کوئی اسکے سر پر کھڑا ہو کر مشوروں پر عمل کرائے۔ (اس Ú©Ùˆ پرندہ مت سمجھ لیں ØŒ سر پر اور کھڑا ہونا، کہ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہونے Ú©Û’ لیے ٹانگوں کا استعمال ضروری ہے )Û”

    مشورہ مجھے بھی چاہئے تھا کہ میں کیا کروں کیونکہ میں فارغ رہ رہ کر کسی برگد Ú©Û’ درخت Ú©ÛŒ طرØ+ بور ہو چکا تھا۔اسلیے اپنے دماغ Ú©ÛŒ ڈائریکٹری Ú©Ùˆ کھنگالنا شروع کیا۔ایک سے بڑھ کر ایک نام سامنے آتے گئے جو کہ مجھ سے بھی بڑے ویلے تھے۔خیال آیا کہ اگر ان سے مشورہ لینا شروع کر دیا تو یہ تو جومیں دو چار منٹ اپنے قیمتی وقت سے مصروفیت Ú©Û’ نکال لیتا ہوں کہیں ان سے بھی نہ رہ جاﺅں۔
    لیکن کیا کیا جائے Û” وہ کہتے ہیں نہ کہ قسمت اور گاہک بنا بتائے کسی وقت بھی آجاتے ہیں تو میری قست بھی ایک دم جاگ اٹھی۔ میں اپنے خیالوں میں Ú¯Ù… بیٹھا تھا بلکہ لیٹا تھا اور خیالی پلاﺅ Ú©Û’ ساتھ ہوائی قلعے بھی تعمیر کر رہا تھا کہ ایک دھماکے سے دروازہ کھلا۔ ایک طوفان Ú©ÛŒ آمد ہوئی۔ طوفان کیا تھا سونامی اور ریٹا بھی اسکے Ø¢Ú¯Û’ شاید ہاتھ باندھ کر چلیں۔ خیر طوفان ایک انسان Ú©ÛŒ Ø´Ú©Ù„ میں تھا جو کہ کسی نہ کسی طور میرا کزن لگتا ہے۔ نعرے مارتے ہوا اور اچھلتے کودتے ہوئے میرے بستر Ú©ÛŒ پائینتی پر تھوڑا سا ٹکا لیکن پارے Ú©ÛŒ طرØ+ کسی پل چین نہ آرہا تھا۔ ساتھ میں اسکا پیٹ بھی تھرک رہا تھا کہ کوئی بات اسکا پیٹ پھاڑ کر باہر آنے Ú©Ùˆ بے قرار تھی۔خدا خدا کرکے اسکو تھوڑا سا قرار ہوا۔ سنبھل کر کرسی پر بیٹھا۔ پھر اسنے اپنا منہ کھولا، چیک کروانے Ú©Û’ لیے نہیں نہ ہی زبان دکھانے Ú©Û’ لیے بلکہ Ú©Ú†Ú¾ اگلنے Ú©Û’ لیے۔ اوہو ØŒ آپ لوگ دل کیوں خراب کرتے ہو، اس Ù†Û’ وہ بات اگلنی تھی جو کہ اسکے پیٹ Ú©Ùˆ پھاڑ کر باہر آنے Ú©Ùˆ تیار تھی۔

    اﷲ اﷲکرکے اسنے جو الفاظ جوڑے انھیں سن کر تو مجھے لگا کہ غالب، میر ØŒ درد اپنی قبر میں کروٹیں بدلنے پر مجبور ہو گئے ہوں Ú¯Û’ اور اØ+مد فراز Ú©Ùˆ اپنے گھر میں دل Ú©Û’ دورے Ù¾Ú‘ رہے ہوں Ú¯Û’Û” کیونکہ موصوف Ù†Û’ ایک عدد غزل اپنی غزل Ú©Û’ لیے Ù„Ú©Ú¾ ماری تھی۔ جس کا بØ+ر بØ+رالکاہل سے بھی گہرا تھا۔ قافیہ سمجھنا زیادہ مشکل تھا جبکہ تورا بورا Ú©Û’ پہاڑوں میں اسامہ بن لادن Ú©Ùˆ ڈھونڈنا آسان۔ اور صرف آخری Ø+رف ملتا تھا ورنہ باقی سب جلتا تھا۔ ردیف Ú©ÛŒ تکرار ایسی تھی جیسے نصرت فتØ+ علی خان راگ درباری یا ملہاری Ú©ÛŒ گردان شروع کر دے۔ اور پھر Ø¢Ú¯Û’ آپ خود سمجھ دار ہیں۔ مجھے لگا کہ میں جو عرصہ دراز سے نیند میں تھا جاگ گیا ہوں کیوں کہ مجھے بار بار جھٹکے Ù„Ú¯ رہے تھے۔ شاید کوئی یقین نہ کرے کہ اسنے اپنے ہر شعر Ú©Ùˆ اس طرØ+ پڑھا کہ ہر مصرعہ وزن میں (اگرچہ ایک مصرعہ قارون کا خزانہ تھا تو دوسرا رائی کا دانہ ) یوں دوسرے مصرعے Ú©Û’ برابر ہوتا کہ بے اختیار عیش عیش (عش عش نہیں) کرنے Ú©Û’ جی چاہتا کہ کاش اسکی غزل میں ہوتا۔

    بڑی مشکلوں سے اسکی چار شعروں پر مشتمل غزل ختم ہوئی تو میں Ù†Û’ جو اس سے پہلی بات Ú©ÛŒ کہ اسکے پاس کوئی ڈسپرین Ú©ÛŒ گولی ہے ایک نہیں دو۔ تو کہنے لگا کیوں اتنی ہی بری تھی اسکی غزل کہ سر میں درد ہو گیا۔ میں Ù†Û’ کہا کہ قصور اسکی غزل کا نہیں وہ تو سراپا غزل ہے جب چلتی ہے تو بے اختیار ہرن یاد آجاتا ہے، جب نظر اٹھا کر دیکھتی ہے تو جنگل میں کالی اندھیری پھیلی ہوئی نظر آتی ہے، جب گیلی زلف Ú©Ùˆ جھٹکتی ہے تو گھنگھور گھٹا چھائی ہوئی دکھتی ہے۔ اسنے تڑ سے کہا کہ ارے میں اس غزل Ú©ÛŒ بات کر رہا ہوں جو کہ کاغذ پر Ù„Ú©Ú¾ÛŒ ہوئی ہے نہ کہ اس غزل Ú©ÛŒ پشاور میں رہتی ہے۔ میں Ù†Û’ کہا کہ جو Ú©Ú†Ú¾ لکھا ہے نہ لکھتے بس اپنی غزل سے ملا دیتے تو ایک ہی بات تھی۔وہ اس بات پر ناراض ہو گیا۔ اور منہ بسور کر اٹھ کر چلا گیا۔ لیکن جاتے جاتے وہ بات کر گیا جو کہ میری قسمت بدل گیا۔ اسنے کہا کہ خود تو Ù„Ú©Ú¾ نہیں سکتا تو دوسروں Ú©Û’ Ù„Ú©Ú¾Û’ پر تنقید کرتا ہوں۔ کیونکہ Ø+سد کرتاہوں، اور یہ بھی کہا کہ تب ہی غزل کا پہلا شعر پڑھتے ہی جلنے Ú©ÛŒ بو آنا شروع ہو گئی تھی۔

    یہ تو مجھے نہیں معلوم کہ جلنے کی بو آئی تھی کہ نہیں لیکن ایک خوشبو ضرور دماغ کو معطر کر گئی۔ وہ خیال کی خوشبو تھی، پروین شاکر کے شعری مجموعے کی نہیں۔ خیال یہ آیا کہ کہیں پر پڑھا تھا کہ اگر کوئی نو (9) کتابیں پڑھ لے تو دسویں کتاب لکھ سکتا ہے۔ اگر میرا یہ کزن بغیر کسی کی رہنمائی کے چار گھنٹے لگا کر چار اشعار پر مشتمل ایک غزل لکھ سکتا ہے تو میں تو بہت سی نو عدد کتابیں پڑھ چکا ہوں۔ میں کتنی ہی دسویں کتابیں لکھ سکتا ہوں۔بس اسکا یہ طنزیہ مشور ہ میرے لیے وقت گزاری کا مرہم بن گیا۔ اور میں نے بلاواسطہ کتاب لکھنے کا ارادہ شروع کر دیا۔

    پیارے ہموطنو! میں آج آپ Ú©Ùˆ ایک نئے لکھاری سے ملانے جا رہا ہوں۔۔۔۔ کوئی ستر، اسی کتابیں شروع کیں، سب کا آغاز Ú©Ú†Ú¾ اس جملے سے ملتا جلتا ہوتا۔ Ú¯Ùˆ کہ ٹائٹل جدا ہوتا لیکن اسکا بنیادی خیال ایک ہی ہوتا کہ میں خود Ú©Ùˆ ایک ہیرو تصور کرتا اور ہیروئن Ú©ÛŒ تلاش میں قلم دوڑاتا۔ کبھی بھی دوسرے صفØ+Û’ سے تیسرا صفØ+ہ نہ ہوا۔ میں Ù†Û’ بھی ہمت نہ ہاری۔ ایک دن لکھتے لکھتے غزل Ù„Ú©Ú¾ ماری۔ کالج کا زمانہ تھا، آتش جوان تھا۔ سابقہ صوبہ سرØ+د Ú©Û’ مشہور شاعر غلام Ù…Ø+مد قاصر صاØ+ب ہمارے کالج میں اردو Ú©Û’ پروفیسر تھے۔ انکو غزل زبردستی دکھائی گئی (میرے ایک دوست Ù†Û’ میری نوٹ بک سے کاپی کر Ú©Û’ یہ کام کیا تھا) تو اگلے دن Ú©ÛŒ کلاس میں جو میری کلاس Ù„Ú¯ÛŒ اسکی روداد اگر بیان کر بیٹھا تو پوری ایک رپورتاژ بن جائے گی۔ خیر سارے جہاں سے اچھا ہے یہ گرم خون ہمارا، ہم بھی لکھتے رہے ØŒ وہ تکتے رہے، ہم لکھتے رہے وہ جہاز بنانے Ú©Û’ لیے باقی کلاس Ú©Ùˆ میرے صفØ+Û’ تھماتے رہے۔ اگر ہمت ہار بیٹھتے تو آج اس Ù…Ø+فل میں موجود نہ ہوتے۔
    توØ+ضرات کہنا صرف یہ تھا کہ کبھی کبھی مفت مشورہ بغیر مانگے ہوئے بھی کام کر جاتا ہے۔ بشرطیکہ آپ اسکو دل پر Ù„Û’ لیں۔ ویسے ہر بات دل پر نہیں Ù„ÛŒ جاتی۔ کیونکہ
    کچھ باتوں کو بے پرکی میں اڑا دینا
    دل پر لوگے ، تو جان سے جاﺅ گے۔۔۔
    Mhbt zps0200a907 - مفت مشورہ اور میں
    123 - مفت مشورہ اور میں

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    bohatt aaalla likha haii dost





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Karachi,Pakistan
    Posts
    11,802
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    16 Thread(s)
    Rep Power
    21474862

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    wah janaab kia likhte hain

    class mein jo claas lagi uska haal bhi likhna tha
    seriously kahoon to besakhtgi hai apki tehreer main.. MASHALLAH likhte rahe...
    Alhamdullilah

  4. #4
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    Excellent

  5. #5
    Join Date
    May 2010
    Location
    *!~ In EmoTiOns~!*
    Posts
    1,615
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    220 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    v nyc

  6. #6
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Lahore , Pakistan
    Age
    34
    Posts
    1,938
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6498 Thread(s)
    Rep Power
    21474852

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    کچھ باتوں کو بے پرکی میں اڑا دینا
    دل پر لوگے ، تو جان سے جاﺅ گے۔۔۔
    haha mazay ki the tahreer... ;-)






  7. #7
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,551
    Mentioned
    308 Post(s)
    Tagged
    8185 Thread(s)
    Rep Power
    1073766

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    Umdah.................
    2v1u8md - مفت مشورہ اور میں

  8. #8
    Join Date
    Oct 2012
    Location
    Some one Heart
    Posts
    120
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    116 Thread(s)
    Rep Power
    13

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    zabardast...
    30lz86a zpsca4e5168 - مفت مشورہ اور میں

  9. #9
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    9,091
    Mentioned
    95 Post(s)
    Tagged
    8378 Thread(s)
    Rep Power
    429521

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    nice
    keep it up


  10. #10
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    pakistan
    Posts
    3,290
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    2597 Thread(s)
    Rep Power
    541184

    Default Re: مفت مشورہ اور میں

    vry nice

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •